بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق كويتی خبر رساں ايجنسی kuna نے كہا ہے كہ كويت كے وزير اوقاف اور مذھبی امور جناب عبد اللہ المحيلبی نے كل ايك نيوز كانفرنس میں كہا كہ اس نمائش كا انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك كے مابين آرٹ كے حوالے سے كیے گۓ كاموں اور تجربات كا تبادلہ اور اسلامی ثقافت كو متعارف كروانا ہے ۔ انہوں نے اس نمائش كے انعقاد كو كوئی وزارت اوقاف اور مذھبی امور كے ملازمين كی كاوشوں كا نتيجہ قرار ديا تاكہ اسلامی آرٹ كی حيثيت اور مقام كو دنيا كے سامنے پيش كيا جا سكے ۔
ياد رہے كہ اسلامی آرٹ كی تيسری نمائش كا مقصد تيونس ، تركی اور مصر كے ماہر آرٹسٹوں كے فن پاروں كو پيش كرنا بتايا تاكہ اسلامی آرٹ كو علمی اور اسلوب شناسی كے اعتبار سے ملاحظہ كيا جا سكے ۔
207613