بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گورنر يزد نے ۲ جنوری ۲۰۰۸ ء كو قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای كے دورہ يزد كے حوالے سے تفصيلی بريفنگ ديا ور معظلم لہ كے پروگراموں كا اعلان كيا جسمیں قائد انقلاب اسلامی كے استقبالیہ پروگرام ، علماء سے خطاب ، يزد كی نامور شخصيات سے ملاقات ، شہداء كے خاندانوں سے ملاقات اور دوسرے كئی پروگراموں كا ذكر ہے ۔