بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق كردستان كے محكمہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ حجة الاسلام و المسلمين شہبازی نے كہا ہے كہ قرآن چراغ ھدايت ہے اور اس نے ہر زمانہ كے لوگوں كی راہنمائی كی ہے اور اس حوالے سے جتنی بھی كوشش كی جاۓ كم ہے ۔
انہوں نے كہا كہ موجودہ سال كے پہلے حصہ میں كامياران شہر میں ۲۰ كلاسوں كا انعقاد كيا گيا جس میں ۵۰۰ افراد نے شركت كر كے قرآنی تعليم حاصل كی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں كے اساتذہ تمام تدريسی سہوليات سے ليس ہیں اور جوانوں كو قرآنی تعليم دينے میں موفقيت سے ہمكنار ہیں ۔
208676