بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۵ جنوری ۲۰۰۸ كو حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ محسن قرائتی ٬٬ نے ناجا كے سترھویں قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اگر كوئی شخص امن عامہ میں خلل ڈالے تو وہ مفسد فی الارض ہے اور اس كی سزا پھانسی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ معاشرے میں امن و امان كی كس قدر اہميت ہے ۔
انہوں نے قرآن میں مذكور امن كی اقسام كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن كريم میں عزت ، مال ، پيشہ اور ناموس كی امنيت اور حرمت كا ذكر ہے اور ان میں خلل ايجاد كرنا حرام ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين قرائتی نے قرآن مجيد میں مہمان كے آداب كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد میں دوسروں كے گھر میں داخل ہونے كے آداب ذكر كیے گۓ ہیں اور انسان كو كسی كے گھر میں داخل ہونے سے پہلے صاحب خانہ سے اجازت لينی چاہیے اور جب تك وہ اجازت نہ دے انسان اس گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے ۔
انہوں نے والدين پر احسان كے حوالے سے قرآن كريم كی آيات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ والدين اچھے ہوں يا برے ان پر احسان كرنا چاہیے ۔
299597