تركی میں حجاب پر پابندی كے قانون كے خاتمے كے لیے ريفرنڈم

IQNA

تركی میں حجاب پر پابندی كے قانون كے خاتمے كے لیے ريفرنڈم

11:15 - January 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1624786
بين الاقوامی گروپ : تركی كے صدر ٫٫ عبد اللہ گل ٬٬ نے بتايا كہ تركی میں حجاب پر پابندی كے قانون كے خاتمے كے لیے ريفرنڈم ہو گا ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ الاسلام اليوم ٬٬ سائٹ كے حوالے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے صدر جناب عبد اللہ گل نے گذشتہ روز ۲۷ جنوری ۲۰۰۸ ء كو شہر قيصری میں ايك اخباری كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ تركی كی يونيورسٹيوں میں حجاب كی ممانعت كی وجہ سے سياسی جماعتوں كو اس قدر رد عمل دكھانے كی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے كہا كہ اختلاف نظر ڈيمو كريسی كی علامت ہے اور یہ فطری بات ہے كہ اس قانون كے سلسلے میں تركی میں سياسی جماعتوں كے درميان اختلاف نظر پايا جاتا ہے ليكن تركی كی حكومت اس سلسلے میں وہی اقدام كرے گی جو ملك كے مفاد میں ہو گا ۔
ترك وزير اعظم جناب رجب طيب اردغان نے بھی اپنے خيالات كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ تركی كے پارليمنٹ كو بہت جلد اس مسئلے كو حل كرنا چاہیے انہوں نے اس قانون كو شخصی آزاديوں اور حقوق بشر كے خلاف قرار ديا ۔
جبكہ تركی كی بعض سيكولر جماعتوں نے تركی كی يونيورسٹيوں میں حجاب كی مخالفت كرتے ہوۓ اسے اپنے ملك كے سيكولر قوانين كے خلاف قرار ديا ہے ۔
217108
نظرات بینندگان
captcha