{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ خليج ٹائم ٬٬ اخبار نے لكھا ہے كہ عرب امارات كے محكمہ اوقاف شارجہ كے سربراہ شيخ ٫٫ صقر بن محمد القصيمی ٬٬ نے اس حوالے سے كہا ہے كہ محكمہ اوقاف كے شعبہ شارجہ نے ايك پروگرام كے تحت جس كا نعرہ ٫ بہشت میں آپ كا گھر ٬٬ ہے لوگوں سے امداد جمع كرنا شروع كر دی ہے جس سے اس شہر كے مشرقی اور مركزی حصے میں واقع ۱۵ مساجد كی تعمير نو كا كام انجام ديا جاۓ گا ۔
انہوں نے كہا كہ شارجہ كی مشاورتی كونسل یہ پروگرام بھی بنا رہی ہے كہ ايك تعليمی ادارہ تشكيل ديا جاۓ جس میں امام جماعت اور مبلغين كی تربيت كی جاۓ اور پھر ان مبلغين اور امام جماعت سے شارجہ اور ملك كے دوسرے مقامات پر استفادہ كيا جاۓ ۔
219884