پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر غزہ كی پٹی میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی

IQNA

پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر غزہ كی پٹی میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی

9:22 - February 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1630400
بين الاقوامی گروپ :ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كو دوبارہ اشاعت پر گذشتہ روز غزہ كی پٹی میں ٫٫ حماس ٬٬ نے مظاہرے كیے
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ معا ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مظاہروں میں ٫٫ حماس ٬٬ كے كچھ ممبران بھی شريك ہوۓ ۔
فلسطين كی پارليمنٹ میں ٫٫ حماس ٬٬ كے نمائندے ٫٫ يوسف الشرامی ٬٬ نے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كی شديد مذمت كرتے ہوۓ عربی اور اسلامی امت سے درخواست كی كہ وہ فقط اس اقدام كی مذمت پر اكتفا نہ كریں بلكہ اس مسئلے پر شديد رد عمل دكھائیں ۔
انہوں نے كہا كہ مغربی ممالك اپنی خود ساختہ ڈيمو كريسی كے بہانے اخبارات كو یہ اجازت ديتے ہیں كہ وہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توھين كریں جبكہ ان سے یہ سوال كرنا چاہیے كہ آپ كی ڈيمو كريسی فلسطين میں كہاں چلی گئی كہ جہاں پر پارليمنٹ كے اركان اور فلسطينی شہريوں كو گرفتار كيا جاتا ہے ۔
ان مظاہروں میں شركت كرنے والوں نے ايك بيانیے میں فلسطين سے ڈنمارك كے سفير كے اخراج اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توھين كے مرتكب ہونے والے افراد كو سزا دينے كا مطالبہ كيا ۔
223359
نظرات بینندگان
captcha