{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ﴿ اسلام آن لائن ﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسكول كے مدير ٫٫ محمود عواد ٬٬ نے بتايا كہ اس اسكول كا پرمٹ حال ہی میں فرانس گورنمٹ سے حاصل كر ليا ہے اور آئندہ ہفتے سے با قاعدہ طور پر یہ اسكول اپنی تعليمی سرگرمياں شروع كر دے گا ۔
انہوں نے بتايا كہ ۲۰۰۸ ء اور ۲۰۰۹ ء كے تعليمی سال میں یہ اسكول ۴۰ طلباء كو داخلہ دے گا ۔
انہوں نے اسلامی اسكولوں كی مشكلات كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ ان اسكولوں كی بنيادی مشكل مالی مشكلات ہیں اور ہماری فرانس كے مسلمانوں سے درخواست ہے كہ وہ ان مدارس كی مالی امداد كریں ۔
ياد رہے كہ یہ اسكول پيرس میں دوسرا اسلامی اسكول ہے ۔
جبكہ فرانس كے شہر ٫٫ ليل ٬٬ میں ابن رشد نامی اور شہر ٫٫ اليون ٬٬ میں الكندی نامی اسكول بھی موجود ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ فرانس میں چھ سے سات ملين مسلمان مقيم ہیں ۔
230236