صوبہ گلستان كے قرآنی سنٹرز میں دو ہزار سے زائد قرآنی نسخوں كا ھدیہ

IQNA

صوبہ گلستان كے قرآنی سنٹرز میں دو ہزار سے زائد قرآنی نسخوں كا ھدیہ

10:30 - March 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1636520
قرآنی سرگرمياں گروپ : صوبہ گلستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر كی طرف سے گذشتہ ہفتے كے دوران اس شہر كے قرآنی سنٹرز كو ۲ ہزار قرآنی نسخے ہدیہ كۓ گۓ ۔
صوبہ گلستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر كے انچارج حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ حسن نيشا پوری ٬٬ نے {ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ صوبہ گلستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دار القرآن نے صوبے كے قرآن سنٹرز كی حوصلہ افزائی كے لیے قرآن مجيد كے نسخے ھدیے كے طور پر دیۓ ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان دو ہزار قرآنی نسخوں كے علاوہ ساڑھے تين ہزار قرآنی نسخے ايك ہزار تومان كی قيمت پر صوبے بھر كے قرآنی سنٹرز ، مساجد اور مذھبی انجنوں میں تقسيم كیۓ جا چكے ہیں ۔
جناب نيشا پوری نے وضاحت كی كہ صوبہ گلستان میں آٹھ قرآنی سنٹرز كا قيام حال ہی میں عمل میں آيا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اس كے علاوہ صوبہ گلستان میں ۶۰ قرآنی سنٹرز انشاء اللہ عنقريب اپنی قرآنی سرگرمياں شروع كر دیں گے ۔
227219

نظرات بینندگان
captcha