ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ٓايكنا﴾كے اعزازی نامہ نگاركی رپورٹ كے مطابق خوئی كے انچارج نے خبر دی ہے كہ ۷ قرآنی سنٹرز خوئی كی دیہی آبادی جبكہ ۷ قرآنی سنٹرزشہری آبادی میں عنقريب اپنی قرآنی سرگرمياں شروع كردیں گے۔
ان سنٹرزكی تاسيس كا مقصدخوئی كے دور افتادہ علاقوں میں قرآنی تعليمات اور ثقافت كو فروغ دينا ہے۔
حجت الاسلام ولمسلمين"غلام رضا معصومی"نے اميد ظاہر كی ہے كہ ان قرآنی سنٹرز میں ۱۰۰۰ افراد كو قرآنی تعليم دی جاسكے گی۔
انھوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ سال اس علاقے میں ۱۵۰۰ افراد كو قرآنی تعليم دی گئی تھی۔
234907