افغانستان میں سب سے كمسن حافظ قرآن

IQNA

افغانستان میں سب سے كمسن حافظ قرآن

12:16 - April 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1639772
قرآنی سرگرمياں گروپ: حجت اللہ غفاری جسكی عمر۹ سال ہے افغانستان میں سب سے كمسن حافظ قرآن ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق حجت اللہ غفاری نے كہا كہ میں نے پانچ سال كی عمر میں قرآن مجيد حفظ كرنا شروع كيا اور ۸ سال كی عمر میں ، میں نے دس پارے حفظ كر لیے۔ پھر میں نے حافظ قرآن استاد سيد مرتضی كے پاس حفظ قرآن كريم كی تعليم شروع كی اور اس طرح خدا كی نصرت و مدد سے میں نے پورا قرآن مجيد حفظ كرليا۔
اس نے مزيد كہا كہ آيات كے معانی ٫ آيات موضوعی٫سورہ كا نام ٫ آيت نمبر اور صفہ نمبر بھی مجھے حفظ ہیں۔ میں پانچویں كلاس كا طالب علم ہوں اور سكول كی تعليم كے ساتھ ساتھ ہرروز تين پاروں كا تكرار كرتاہوں۔
اس نے مزيد كہا كہ والدين اور اساتذہ نے ميری بہت حوصلہ افزائی كی۔
جب حجت اللہ سے سوال كيا گيا كہ آپكا اپنے ہم سن بچوں كے لئے كيا پيغام ہے؟
تو اس نے جواب میں كہا كہ ميرا پيغام اپنے ہم سن بچوں كو یہ ہے كہ وہ اپنی دنياوی تعليم پر بھر پور توجہ دیں اور دنياوی تعليم كے ساتھ ساتھ قرآن كی تعليم حاصل كریں۔ قرآن مجيد حفظ كریں اور اس پر عمل كرنے كی كوشش كریں۔ ياد رہے كہ حجت اللہ كے والد افغانستان كے ايك ممتاز عالم دين ہیں۔ اور پارليمنٹ كے ممبر بھی ہیں۔
235675

نظرات بینندگان
captcha