ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے وزير خارجہ''برنارد كوشينر'' نے اس ملك میں نامعلوم افراد كی طرف سے مسلمانوں كے قبرستان كی توھين پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ جن لوگون نے بھی یہ كام كيا ہے انھوں نے اپنی توھين كی ہے۔ اور میں حكومت فرانس كی طرف سے مسلمانوں سے معذرت كرتا ہوں۔ اس نے مزيد كہا كہ ان جانثاروں نے پہلی جنگ عظيم میں فرانس كی آزادی كے لئے اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كيا تھا اور ہمیں ان كی ياد كو زندہ ركھنا چاہیے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق فرانس كے صدر نے بھی اس سے پہلے ان اقدامات كی مذمت كی تھی اور مسلمانوں سے اظہار ہمدردی كيا تھا۔ ياد رہے كہ اپريل ۲۰۰۷ء میں بھی فرانس میں مسلمانوں كے قبرستان كی بے حرمتی كی گئی تھی۔
240543