ايران كے شھر گناباد میں درس تفسير كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر گناباد میں درس تفسير كا انعقاد

15:39 - April 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1646000
اعزازی گروپ/ حسين اميری: شھر گناباد كی دیہی آبادی '' قوژد'' میں مقيم عالم دين نے خبر دی ہے كہا اس دیہی آبادی میں سورہ نبا كی تفسير كا درس ہر ہفتے باقاعدگی سے ہوتا ھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گناباد كی دیہی آبادی '' قوژد'' میں مقيم حجت الاسلام والمسلمين '' مجيد جمالی'' نے بتايا كہ تفسير قرآن مجيد كا یہ درس انجمن صاحب الزمان﴿عج﴾ كی ممبر خواتين كی قرآنی تعليمات سے آگاہی كے لیے منعقد كيا جاتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ درس ہر سوموار كو عصر پانچ بجے ہوتا ہے اور تفسير قرآن كريم كے اس درس میں تفسير نمونہ، الميزان اور نسيم حيات سے استفادہ كيا جاتا ہے۔ جمالی نے مزيد كہا كہ اس سال كے ابتدائی چھ ماہ میں ۳۰ ویں پارے كی سورتوں كی تفسير بيان كی جاے گی اور ہر سورہ كی تفسير كے بعد تحريری امتحان ليا جائے گا۔
243045
نظرات بینندگان
captcha