اسلامی دنیا کی خدمت کے لیے آيسسكو اسٹوڈیو کا قیام

IQNA

اسلامی دنیا کی خدمت کے لیے آيسسكو اسٹوڈیو کا قیام

6:21 - November 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519425
ایکنا: اسلامی تعلیمی، علمی و ثقافتی تنظیم (آئیسسکو) نے اپنی میڈیا مواد کی تیاری کا نیا اسٹوڈیو مختلف زبانوں میں خدمات فراہم کرنے کے لیے مراکش کے دارالحکومت رباط میں اپنے ہیڈکوارٹر میں افتتاح کیا۔

ایکنا نیوز، سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی تعلیمی، علمی و ثقافتی تنظیم (آئیسسکو) نے ایک جدید اسٹوڈیو قائم کیا ہے جو رباط میں واقع ہے۔ اس کا مقصد رکن ممالک میں تنظیم کی میڈیا سرگرمیوں کو مضبوط بنانا اور اسلامی دنیا میں میڈیا اور مواد کی تیاری کے شعبے میں سرگرم نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے تعلیمی خدمات فراہم کرنا ہے۔

آئیسسکو کے ڈائریکٹر جنرل سالم بن محمد المالک نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام تنظیم کی نئی میڈیا حکمتِ عملی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ اس حکمتِ عملی کا مقصد ایک جدید اور ترقی یافتہ میڈیا پیغام تشکیل دینا ہے جو رکن ممالک کے زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ سکے اور عالمی چیلنجز اور میڈیا ٹیکنالوجی میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں افراد اور اداروں کی میڈیا صلاحیتوں کو مضبوط بنائے۔

یہ اسٹوڈیو اپنی خدمات اور پروگرام عربی، فرانسیسی، انگریزی، ہسپانوی اور روسی زبانوں میں پیش کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ایک علمی و مکالماتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو مفکرین، دانشوروں اور ادیبوں کی میزبانی کرے گا تاکہ اسلامی دنیا میں ان کی نمایاں راہوں اور تخلیقی کاموں کو متعارف کرایا جا سکے۔/

 

4314187

نظرات بینندگان
captcha