مصری مہاجر کا جاپانی مسلمانوں سے ہمنشینی کا تجربہ

IQNA

مصری مہاجر کا جاپانی مسلمانوں سے ہمنشینی کا تجربہ

6:27 - November 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519426
ایکنا: سید شرارہ، جو مصر کی جامعات میں استاد ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ثقافتی اور مذہبی تجربات شیئر کر کے جاپان کے مسلمانوں کی دنیا کی طرف ایک منفرد دریچہ کھول رہے ہیں۔

ایکنا نیوز، مسلمون حول العالم نے رپورٹ کیا کہ ٹوکیو کے مصروف اور پرشور ماحول میں، سید شرارہ نے اپنی فیس بک صفحہ کے ذریعے جاپان میں مقیم مسلمانوں کی دنیا سے لوگوں کو متعارف کرایا ہے۔ یہ صفحہ صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک ایسا پُل ہے جو مختلف ثقافتوں کو جوڑتا ہے اور جاپانی معاشرے کے اندر رہنے والی مسلم اقلیت کی زندگی کا آئینہ پیش کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے مسلمان مہاجر کی کہانی ہے جس نے اپنے وطن اور میزبان ملک کے درمیان ثقافتی سفیر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

منفرد تجربہ اور رابطے کے پُل

مسلمانان ژاپنی از دریچه نگاه مهاجر مسلمان مصری

سید شرارہ نہ صرف جاپان کے مسلمانوں کی روزمرہ زندگی کو بیان کرتے ہیں بلکہ تاریخ، ثقافت، تعلیم اور معاشرتی پہلوؤں پر جامع نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔ رمضان اور عید الفطر کی تقریبات سے لے کر ٹوکیو کی جامع مسجد کے ہفتہ وار دوروں تک، وہ اس بات کی زندہ تصویر پیش کرتے ہیں کہ جاپان کی مسلم اقلیت کس طرح اپنی دینی و ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے جاپانی معاشرے میں ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہے۔

مسلمانان ژاپنی از دریچه نگاه مهاجر مسلمان مصری
 

ہر مسلمان مہاجر کے لیے ایک مثالی تجربہ

سید شرارہ کا فیس بک صفحہ ہر مسلمان مہاجر کے لیے ایک نمونۂ عمل ہے کہ وہ ایک ثقافتی و مذہبی سفیر بن کر مختلف قوموں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرے، اہم شخصیات اور تاریخی لمحات کو دستاویزی شکل دے، علم و آگہی کو عام کرے اور اپنی دینی شناخت برقرار رکھتے ہوئے میزبان معاشرے کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرے۔

 
مسلمانان ژاپنی از دریچه نگاه مهاجر مسلمان مصری

 

یہ تجربہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے مسلمان علم و تہذیب کے پل بن سکتے ہیں، اپنے ملک اور ثقافت کی ایک روشن تصویر پیش کر سکتے ہیں اور اقوام کے درمیان گفتگو و سمجھ بوجھ کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ اُن سب کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے جو ایسے دور میں ہجرت کا تجربہ کر رہے ہیں جہاں دنیا ایک چھوٹے سے عالمی گاؤں میں تبدیل ہو چکی ہے جو علم اور ثقافت کو بانٹتا ہے۔/

 

4309705

نظرات بینندگان
captcha