مصر؛ «امام طیب» کے نام سے دو قرآنی مدرسہ قایم

IQNA

مصر؛ «امام طیب» کے نام سے دو قرآنی مدرسہ قایم

5:58 - November 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519418
ایکنا: الازہر کے غیر ملکی طلبہ کی تعلیم کے ترقیاتی مرکز نے مصر میں شیخ الازہر احمد الطیب کے نام سے منسوب "امام طیب قرآن حفظ و تلاوت اسکول" کی دو نئی شاخوں کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نے ویتو کے حوالے سے بتایا ہے کہ الازہر کے غیر ملکی طلبہ کی تعلیم کے ترقیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اسکول کی نئی شاخیں شہرک نصر اور شہرک پژوهش‌های اسلامی (اسلامی تحقیقی مراکز) میں قائم کی گئی ہیں۔ ان شاخوں کا قیام اس مقصد سے عمل میں آیا ہے کہ غیر ملکی طلبہ کے لیے قرآنی تعلیمی ماحول کو وسعت دی جائے، نصاب و تدریسی پروگراموں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے، اور تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

یہ اقدام شیخ الازہر کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے، جنہوں نے الازہر میں غیر ملکی طلبہ کے لیے تعلیمی خدمات کو مضبوط اور وسعت دینے، اور مختلف قومیتوں اور تعلیمی درجات کے طلبہ کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر زور دیا تھا۔

اس اسکول میں داخلہ پورے سال کے دوران ویب سائٹ www.azhar.eg/school کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ اسکول کے طلبہ کے آن لائن گروپ میں شامل ہونے کے لیے واٹس ایپ لنک https://chat.whatsapp.com فراہم کیا گیا ہے۔

امام طیب قرآن حفظ و تلاوت اسکول تین تعلیمی مراحل  پری یونیورسٹی، یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم  پر مشتمل ہے، اور اس میں الازہر کے ممتاز علمائے قرآن و علومِ قرآنی تدریس انجام دیتے ہیں۔

یہ اسکول صرف الازہر کے غیر مصری طلبہ کے لیے مخصوص ہے۔ یہاں قرآن کی مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے، قرآن آموزوں کی درجہ بندی (لیول ٹیسٹنگ) کی جاتی ہے، اور ہر سال قرآن کریم کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ باصلاحیت قرآنی طلبہ کی شناخت اور حوصلہ افزائی کی جا سکے۔/

 

4313987

نظرات بینندگان
captcha