کربلاء میں یونیورسٹی قرآنی طالبات کا جشن

IQNA

کربلاء میں یونیورسٹی قرآنی طالبات کا جشن

6:01 - November 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519419
ایکنا: عراق اور متعدد عربی و اسلامی ممالک کی طالبات کے نواں بیچلرز گریجویشن کی تقریب کربلائے معلی میں شروع ہوگئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق، آستانہ مقدس عباسی کے نائب متولی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستانِ مقدس عباسی نے، حضرت ابوالفضل العباسؑ کے گنبدِ مبارک کے سایہ تلے، عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے لیے نواں مرکزی گریجویشن جشن بعنوان "دخترانِ کفیل" (Kafeel’s Daughters) منعقد کیا ہے  جو علم، ایمان، فخر اور عطا کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

عباس موسیٰ نے کہا کہ یہ جشن 2024-2025 تعلیمی سال کے لیے "فاطمہ زہرا (س) کے نور سے دنیا کو منور کرتے ہیں" کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں پانچ ہزار عراقی طالبات (۱۴ صوبوں سے) کے علاوہ ۲۳۱ طالبات نے سات عرب و اسلامی ممالک  کویت، عمان، بحرین، سعودی عرب، ایران، پاکستان اور لبنان سے شرکت کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تقریب دراصل اُن سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جنہیں عتبہ مقدسہ عباسیہ نے اس مقصد سے ترتیب دیا ہے کہ انسان کے دل میں دین و وطن سے وابستگی کو مضبوط کیا جائے اور ایمان و معرفت کی قدروں کو فروغ دیا جائے۔

عباس موسیٰ نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مرجعیتِ دینی کے رہنما اصولوں کی روشنی میں، آستانِ عباسی کے اُس فکری و عملی رجحان کا حصہ ہے جو انسان کی تکریم اور علمی کامیابیوں کو ائمہ اہل بیتؑ کی سیرت سے جوڑنے پر مبنی ہے۔

انہوں نے تقریب میں مختلف طبقات اور پس‌منظر سے تعلق رکھنے والی طالبات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن ایک گہرا پیغام لیے ہوئے ہے کہ علم کو اقدار سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا مقصد طالبات میں قومی شناخت اور تعلق خاطر کے جذبے کو مستحکم کرنا اور ایسے نسل کی تربیت کرنا ہے جو علم، آگہی اور ذمہ داری کو یکجا کرے۔/

 

4313850

نظرات بینندگان
captcha