ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے سعودی عرب كی نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی مقابلہ میں ۱۱۰ قراء اور حفاظ قرآن كی شركت متوقع ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی مقابلہ خواتين و حضرات كے لیے دو مرحلوں میں منعقد كيا گيا ہے جس كا سلسلہ ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔ قرآنی مقابلہ منعقد كرنے والی كمیٹی كے اعلان كے مطابق یہ مقابلہ پانچ مرحلوں میں منعقد ہو گا۔ جس كے پہلے مرحلہ میں تلاوت كے ساتھ ساتھ حفظ كل قرآن ، تجويد اورالفاظ قرآن كی تفسير شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں تلاوت كے ساتھ حفظ كل قرآن اور تجويد، تيسرے مرحلے میں تلاوت و تجويد كے ساتھ ۲۰ جزء حفظ قرآن،چوتھے مرحلے میں تلاوت اور تجويد كے ساتھ ۱۰ جز حفظ قرآن اور پانچویں مرحلے میں تلاوت اور تجويد كے ہمراہ پانچ جز حفظ قرآن شامل ہے۔ مذكورہ كمیٹی نے اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد امت اسلامیہ كو قرآنی تعليمات سے روشناس كرانا قرار ديا ہے۔
۲۴۳۹۱۱