فرانس كے صدر كی طرف سے مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی پر دوبارہ مذمت

IQNA

فرانس كے صدر كی طرف سے مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی پر دوبارہ مذمت

13:22 - April 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1646775
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے صدر نے شھر '' pas- de- calais'' میں ۱۴۸ مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی كی ايك پيغام كے ذريعے مذمت كی ہے۔ یہ پيغام فرانس كے سابقہ وزير دفاع كے مشيرنے پڑھ كر سنايا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' saphir news'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كے صدر سركوزی نے مسلمان مجاہدين كی قبور كی بے حرمتی پر اپنے غم و غصے كا اظہار كرتے ہوئے اس عمل كی مذمت كی ہے اور وعدہ كيا ہے كہ اس جرم میں ملوث افراد كو گرفتار كركے ان كو سزا دی جائے گی۔ جناب سركوزی نے مزيد كہا كہ۱۹۱۵ء كی جنگ میں ان مسلمان مجاہدين نے اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كيا یہ لوگ فرانس كی پہچان ہیں۔ يا د رہے كہ فرانس كے صدر نے خود مسلمانوں كے قبرستان میںجانا تھا ليكن اچانك ايك ٹی وی پروگرام میں شركت كی وجہ سے اس نے اپنی جگہ پر بوكل كو اپنا پيغام پڑھ كر سنانے كے لیے بھيجا۔
۲۴۳۷۷۷

نظرات بینندگان
captcha