ہندوستان كے مسلمان رہنماؤں كا دہشت گردی سے مقابلے كا عہد

IQNA

ہندوستان كے مسلمان رہنماؤں كا دہشت گردی سے مقابلے كا عہد

12:01 - June 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1660290
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے مسلم رہنماؤں نے عالمی دہشت گردی كے خلاف مقابلے كا عہد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ خراسان رضوی نے ''iina '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جماعت علماء ہندوستان كے ركن '' مولانا ارشاد مدنی '' نے كہا كہ آج كے دور میں دہشت گردوں، تجاوز كاروں نے اسلام كے بنيادی عقائد كو اپنی يلغار كا نشانہ بنا ركھا ہے۔ حالانكہ مغربی طاقتیں ہی حقيقت میں دہشت گرد ہیں۔ انھوں نے دارالعلوم ہندوستان كی طرف سے جاری ہونے والے فتوے كے حوالے سے كہا كہ اس فتوے میں آيا ہے كہ بے گناہ انسانوں كا قتل دين اسلام كی نظر میں جائز نہیں ہے اور یہی كام امريكہ اور اس كے اتحادی فلسطين ، عراق اور افغانستان میں كر رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل اور استعماری طاقتیں اسلامی ممالك پر تسلط كے لیے اپنا پورا زور لگا رہی ہیں۔ جناب مدنی نے پوری دنيا كے مسلمانوں اور خصوصاً ہندوستان كے مسلمانوں سے درخواست كی وہ عالمی دہشت گردی سے مقابلے كے لیے اور مظلوموں كی حمايت كے لیے متحد ہو جائیں۔
260700

نظرات بینندگان
captcha