سعودی عرب كے علاقہ ھفوف میں شيعہ امام جمعہ كی گرفتاری

IQNA

سعودی عرب كے علاقہ ھفوف میں شيعہ امام جمعہ كی گرفتاری

13:00 - June 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1663187
بين الاقوامی گروپ: ۲۲جون ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے علاقہ ھفوف كےشيعہ امام جمعہ '' توفيق العامر'' كو وہابيوں كيطرف سے شيعوں كے خلاف كفر كےفتوے پر تنقيد كے جرم میں گرفتار كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' '' الراصد'' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب العامر نے سعودی عرب كے وہابيوں كو مسلمانوں كے درميان تفرفہ ايجاد كرنے اور شيعوں كے خلاف جنگ كی دعوت دينے والا گروہ قرار ديا۔ ان كی اس تنقيد كے جرم میں سعودی عرب كی رياست '' احساء'' كے كمشنر '' بدر بن جلوی'' نے ان كی گرفتاری كا حكم دے ديا۔ ياد رہے كہ '' توفيق العامر'' كو ۲۰۰۵ء میں بھی دينی اور سماجی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كيا گيا تھا ۔ اس وقت بھی ان كی گرفتاری كا حكم '' بدر بن جلوی'' ہی نے ديا تھا۔
264040
نظرات بینندگان
captcha