قطر میں حافظ قرآن طلباء كی قدردانی

IQNA

قطر میں حافظ قرآن طلباء كی قدردانی

11:15 - June 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1664159
بين الاقوامی گروپ: قطر كے ادارہ تبليغ كے تعاون سے دوحہ كے اسلامی ثقافتی سنٹر'' فنار'' میں حافظ قرآن طلباء كی خدمات كو سراہا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطری اخبار '' الشرق'' نے لكھا ہے كہ اس محفل میں قطر كے مختلف علاقوں میں حفظ قرآن سنٹرز سے تعلق ركھنے والے ۳۴۵ لڑكے اور لڑكياں شريك ہوں گے جن كی قدردانی كی محفل میں قطر كے وزير اوقاف اور مذہبی امور بھی شريك ہوں گے۔ اسی حوالے سے قطر میں ادارہ تبليغ كے شعبہ حفظ قرآن كے سربراہ ناصربن يوسف السليطی نے ايك پريس كا نفرنس میں وزارت اوقاف كی طرف سے قرآنی سرگرمياں كو سراہتے ہوئے كہا كہ یہ ادارہ ہميشہ سے قرآنی سنٹرز كی تشكيل اور طلباء كی آيات قرآنی كو حفظ كرنے میں دلچسپی كے لیے مشوق رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس محفل كے انعقاد كا مقصد طلباء كی صلاحيتوں كا جائزہ لينا ہے۔ انھوں نے طلباء كے والدين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ كی شركت سے آپكو اپنے فرزندان كی قرآنی سرگرميوں میں پيشرفت اور ترقی كا پتا چلے گا۔
264700

نظرات بینندگان
captcha