صدر مملكت كی طرف سے ۲۰ خادمين كی قدر دانی

IQNA

صدر مملكت كی طرف سے ۲۰ خادمين كی قدر دانی

11:25 - June 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1664168
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ رات صدر مملكت نے ايوان صدر میں منعقد كی گئی ايك عظيم الشان تقريب میں ۲۰ فعال اور سرگرم عمل خادمين كی خدمات كو سراہا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ملك میں قرآنی سرگرميوں كو عام كرنے اور اسے فروغ دينے والے سنٹر كی طرف سے ايوان صدر میں خادمين قرآن كی قدردانی كا چودہواں سالانہ پروگرام منعقد كيا گيا۔ اس تقريب میں صدر مملكت محمود احمدی نژاد كے علاوہ وزير ثقافت و مذہبی امور محمد حسين صفار ہرندی، اور قرآنی سرگرميوں كو عام كرنے والے ادارہ كے سربراہ خواجہ پيری شريك ہوئے۔ یہ پروگرام ايوان صدر میں واقع شہيد بہشتی ہال میں منعقد كيا گيا۔ جن ۲۰ خادمين قرآن كی قدردانی كی گئی ان كا قرآن كے مندرجہ ذيل مختلف شعبوں سے تعلق تھا:
قرآنی تحقيقات، تعليم قرآن ، قرآن كريم كی تبليغ و ترويج، آرٹ سرگرمياں، قرآنی امور كی منيجمنٹ، قرآن كريم كی نشرواشاعت۔
ياد رہے كہ یہ تقريب ہر سال قرآن كريم كی عالمی نمائش كے موقع پر منعقد كی جاتی ہے۔ ليكن اس سال صدر مملكت كی عدم موجودگی كے باعث یہ پروگرام مؤخركرديا گيا تھا۔
264817

نظرات بینندگان
captcha