فرانس میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " نادر آزاد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ جشن كی اس تقريب میں فرانس میں مقيم ايرانی اور غير ايرانی مسلمان اور پيرس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے ملازمين شركت كریں گے۔ جشن كی یہ تقريب اسلامی جمہوریہ ايران كےسفارت خانے كانفرنس ہال میں نماز مغرب و عشاء كے بعد منعقد ہو گی۔ جناب آزاد نے مزيد كہا كہ جشن كی اس تقريب میں فرانس میں مقيم ايرانی عالم دين حجت الاسلام والمسلمين فرشتيان، بعثت پيغمبر ﴿ص﴾ كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
275949