بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی " وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " عبداللہ المرزوقی" نے ان مقابلوں كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں ۲۶ سال سے كم عمر كے افراد شركت كریں گے۔ جناب المرزوقی نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے ۵ موضوعات پر ہوں گے۔ اور ان مقابلوں میں وہ افراد شركت كر سكتے ہیں كہ جو تلاوت قرآن مجيد كے فوائد سے آگاہی ركھتے ہوں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے متعلق اشتہارات، امارات كی مساجد اور حفظ قرآنی كے مراكز میں تقسيم كیے گئے ہیں اوران مقابلوں میں لوگوں كی زبردست دلچسپی ديكھنے میں آئی ہے۔
ان مقابلوں كے لیے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۲۷ اگست ۲۰۰۸ء ہے۔
284252