كلمبيا كے مركز اسلامی كو ترجمہ قرآن كا ہدیہ

IQNA

كلمبيا كے مركز اسلامی كو ترجمہ قرآن كا ہدیہ

12:57 - September 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1682893
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تبليغات كی انٹر نيشنل انجمن نے ۳۰ اگست كو مختلف زبانوں میں قرآن كريم كے بہت سے ترجموں كو كلمبيا كےمركز اسلامی كی لائبريری كو ہدیہ ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ﴿IINA﴾ سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تبليغات كی انٹر نيشنل انجمن نے انگريزی ، فرانسيسی اور ہسپانوی زبان میں ترجمہ شده قرآن كريم كے كئی نسخے كلمبيا كے دارالحكومت " بوگاتا' كے مركز اسلامی لائبريری كو ہدیہ دیے ہیں۔
اس كےعلاوہ اس انجمن كے توسط سے چھپنے والے كئی مجلے اس مركز اسلامی كو ہدیہ ديئے گئے ہیں اسی طرح اس انجمن نے اس سے پہلے كئی دينی اور ثقافتی كتابیں اور قرآن كريم كے نسخے، ہالينڈ ، روس، بوسينا، سينگال، گمبيا ، سيرالئون، تنزانیہ كے اسلامی اداروں كو ہدیہ كے طور پر ديئے ہیں۔
288089
نظرات بینندگان
captcha