بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ "دارالخليج" سے نقل كيا ہے كہ ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا پہلا پروگرام دنيائے اسلام كے دانشوروں اور قراء كی موجودگی میں منعقد ہو گا۔ دبئی كے بارہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج" ابراہيم محمد بوملحہ" نے مسلمانوں كو ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں موجود دانشور حضرات ماہ رمضان كے پہلے ہفتہ میں ثقافت و علوم ہال میں پروگرام منعقد كریں گے۔ بوملحہ نے مزيد كہا كہ ان بارہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منصف كے فرائض مصر اور سعودی عرب كے دو افراد ادا كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان قرآنی مقابلوں میں تقريباً۷۵ ممالك شركت كریں گے اور سوئيزر لينڈ، ازبكستان بوٹصوانا اور زنگبار جيسے ممالك كے نمائندے پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔
288696