بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی" IINA " سے نقل كيا ہے كہ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد اسلامی كے صحيح اور معتدل افكار كی نشرو اشاعت اور بعض عربی سیٹلائٹ چينلز سے نشر ہونے والے افراط پر مشتمل افكار اور جنجال انگيز فتاوی كا مقابلہ ہے۔ یہ ٹی وی چينل ، ترتيل آيات قرآن، احاديث نبوی﴿ص﴾ ،دعا، تفسير قرآن كريم اور اسلام كی اعلی اقدار جيسے موضوعات پر مشتمل دينی پروگرام بھی نشر كرے گا اور اس كے علاوہ نماز جمعہ كے خطبات بھی براہ راست نشر كرے گا۔ بعض تجزیہ نگاروں كا عقيدہ ہے كہ اس ٹی وی چينل كے افتتاح سے اسلام كے صحيح افكار كو نشر كرنے اور مسلمان جوانوں كو شدت پسند افكار كے جال میں پھنسنے سے نجات دينے كے لیے تيونس نےاہم قدم اٹھايا ہے۔
289202