بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Novo Press "كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دليل بوبكر نے كہا كہ فرانس میں ۲ ہزار مساجد كہ جو قرون وسطی سے متعلق ہیں بھی اس دعوی كو ثابت كرتی ہیں۔ دوسری جانب فرانس كےعلمی تحقيقات كے قومی سنٹر كے اسلامی ماہر " Franck Fregosi " نے بھی روزنامہ Parisien سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان دوسرے تمام اديان كے پيروكاروں كی نسبت زيادہ فرائض كو انجام ديتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دينی فرائض كی انجام دہی میں مزدور طبقہ كے علاوہ متوسط اور فرانس كے مالدار لوگ بھی پيش پيش ہیں اور مسلمان جوان كہ جنھوں نےدينی تعليم نہیں ديكھی ہے وہ ۲۰ يا ۳۰ سال كی عمرمیں اسلام كی طرف تمايل پيدا كر ليتے ہیں۔ اور ذوق و شوق سے دينی امور انجام ديتے ہیں۔
296436