بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ "The Peninsulaqatar " كےحوالے نقل كيا ہے كہ دوحہ میں يونيسيكو كی حمايت اور كچھ معماروں، انجينروں اور مسلمان دانشوروں كےتعاون سے اس قرآنی باغ كے لگانے كے منصوبہ كا اپريل ۲۰۰۷ میں آغاز ہوا تھا۔ اور ايك سال كے عرصے میں مكمل ہو گيا تھا۔ اس باغ میں قرآن كريم میں ذكر ہونے والے تمام نباتات كو لگايا گيا ہے۔ اس باغ كی حقيقی فضا كو قرآن كريم كی ۱۵۰ آيات كی بنا پر جو جنت كی خصوصيات كے مطابق ڈيزا ئن كيا گيا ہے اور اميد ہے كہ اس قسم كے باغ كے بنانے سے دنيائے اسلام میں تحقيقی، تعليمی اور علمی ميدانوں كو ترقی ملے گی۔
296435