كبك میںمسلمانوں كا خصوصی قبرستان

IQNA

كبك میںمسلمانوں كا خصوصی قبرستان

12:13 - September 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1689833
بين الاقوامی گروپ: صوبہ كبك ﴿cciq ﴾كے اسلامی اور ثقافتی مركز كے عہديداروں نے Notre-Dame-de-Belmont قبرستان كے عہديداروں سے مذاكرات كے دوران اس صوبے كے مسلمانوں كے لیے اس قبرستان سے تقريبا ۱۱۲۰۰۰ مربع میٹر رقبہ مخصوص كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " canoe " سے نقل كيا ہے كہ كبك كے حكام كی جانب سے اس منصوبے كی منظوری كی صورت میں اس صوبے كا اسلامی اور ثقافتی مركز قبرستان كو خريدنے كے لیے ۹ لاكھ ڈالر ميونسپل كمیٹی كو دينے ہوں گے تاكہ وہ شہر كے پاركوں اور تفريحی مقامات كو بنانے میں اس رقم سے استفادہ كرے۔
اس اسلامی اور ثقافتی مركز كے ايك عہديدار مصطفی اسكاكنی نے كہا كہ جب ايك مسلمان فوت ہو جاتا ہے تو اس كے رشتے دار يا تو اس كی لاش كو اپنے ملك واپس بھيج دیں يا مسلمانوں كے ﴿ لا وال﴾ شہر میں واحد قبرستان میں دفنا دیں۔ انھوں نے لا وال كے قبرستان میں دس ہزار ڈالر كے اخراجات كو مسلمانوں كے لیے مشكل قرار ديتےہوئے كہا كہ مسلمانوں كی تعداد میں اضافہ كی وجہ سے نوٹر ڈيم دوبلمون قبرستان سےكچھ حصے كو مسلمانوں كے لیے مخصوص كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
296335
نظرات بینندگان
captcha