يورپ میں اسلام كی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے

IQNA

يورپ میں اسلام كی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے

10:58 - September 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1692493
اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: يورپ میں اسلام سے نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور برطانیہ میں یہوديوں سے مخالفت بہت كم ہے ليكن پورے يورپ میں یہوديوں كی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خيمہ سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں سرگرم pew نامی تحقيقاتی مركز نے اپنی ايك رپورٹ میں مسلمانوں اور یہوديوں كے بارے میں يورپين كی آراء كے بارے میں تحقيق پيش كی ہے۔ اس رپورٹ میں آيا ہے كہ يورپ میں اسلام كی مخالفت میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے اور برطانیہ میں یہوديوں سے مخالفت كم تر ہوتی جا رہی ہے۔ ليكن پورے يورپ میںیہوديوں كی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس تحقيقاتی مركز كی رپورٹ كے مطابق، يورپين كی مسلمانوں كی مخالفت كی سطح ان كی یہوديوں كی مخالفت سے زيادہ ہے۔ اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ جرمنی كی نصف سے اور اسپين كے نصف سےزائد لوگ مسلمانوں سے متنفر ہیں فرانس میں بھی ۳۸ فی صد لوگ مسلمانوں كے خلاف ہیں۔ اسپين میں گزشتہ تين سالوں سے یہوديوں كی مخالفت میں ۲۱ فی صد سے ۴۶ فی صد تك اضافہ ہوا ہے۔
299102

نظرات بینندگان
captcha