بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی ﴿AFP ﴾ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش كےسكيورٹی حكام نے " محمد مغروی" سے وابستہ " تبليغ قرآن و سنت پيغمبر" انسٹیٹيوٹ ، ويب سائیٹ اور قرآن سكولوں كو بند كرنے كا حكم صادر كيا ہے۔ ان افراطی سكولوں میں زيادہ تر بچے اور ۶ سے ۱۶ سال كی عمر كے نوجوان پڑھتے ہیں۔ ساٹھ سے زائد ان سكولوں كو سعودی عرب كی حكومت مالی امداد ديتی ہے۔ رواں سال میں اگست كے مہينے میںمحمد مغروی نے ايك فتوی ديتے ہوئے ۹ سال سے كم عمر بچی كی شادی كرنے كو جائز قرار ديا تھا ۔ اس فتوی كی مراكش كے میڈيا اور غير سركاری اداروں نے مخالفت كی تھی۔
299832