سب سے پہلے انٹرنیٹ قرآنی معلوماتی مقابلے كی مدت میں توسيع

IQNA

سب سے پہلے انٹرنیٹ قرآنی معلوماتی مقابلے كی مدت میں توسيع

11:54 - September 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1692542
بين الاقوامی گروپ: سب سےپہلے انٹرنیٹ قرآنی معلوماتی مقابلے میں صارفين كی بڑھتی ہوئی دلچسپی كو ديكھتے ہوئے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی نےاسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر اور ريليشنز آرگنائزيشن كے تعاون سے اس منعقدہ قرآنی مقابلے كی مدت ۱۵ شوال ۱۴۲۹ھ ۔ق بمطابق ۱۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء تك بڑھا دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق ماہ رمضان كی مناسبت سے ۹ زبانوں فارسی، عربی، انگلش، فرنچ، اردو، چينی، روسی، تھائی، ٹامل میں منعقد ہونے والے اس قرآنی مقابلے میں دنيا كے تمام مسلمان شركت كر سكتے ہیں۔
یہ بات قابل ذكر ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی عظيم كاميابی كی تيسویں سالگرہ كی مناسبت سے اس مقابلے میں حداقل ايسے ۳۰ افراد كو قرعہ اندازی كے ذريعے ۳۰ طلائی سكے بہار آزادی ﴿ہرسكے كی قيمت۲۰۰ ڈالر﴾ انعام كےطور پر ديئے جائیں گے جو بيس سوالات میں سے پندرہ سوالات كےصحيح جوابات دیں گے۔
ياد رہے كہ اس سے پہلے اس انٹرنیٹ قرآنی معلوماتی مقابلے كے سوالات كے جوابات ارسال كرنے كی آخری تاريخ ماہ رمضان المبارك كا آخری دن قرار ديا گيا تھا۔
300534
نظرات بینندگان
captcha