تاجيكستان میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تاجيكستان میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

12:55 - September 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1692949
بين الاقوامی گروپ: تاجيكستان كی تحريك اسلامی پارٹی كے تعاون سےحفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے ۱۱ اكتوبر كو اس ملك كے دارالحكومت دوشنبہ میں منعقد ہوں گے۔

تاجيكستان میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكڑ " قہرمان سليمانی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حفظ اور قرائت قرآن كا یہ مقابلہ پورے تاجيكستان كے حفاظ اور قراء كی شركت سے بچوں اور بڑوں كے درميان منعقد ہو گا۔ انھوں نے مزيد كہاكہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد حفظ كل قرآن اور ۱۰ پاروں كے حفظ، قرائت اور صوت ولحن میں ايك دوسرے سےمقابلہ كریں گے۔ سليمانی نے آخر میں كہا كہ قرآن كريم كے مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں كے لیے ۱۶ اكتوبر كو نام نويسی كی تاريخ كا اعلان كيا ہے۔
299810
نظرات بینندگان
captcha