بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كتاب گھر انسٹیٹيوٹ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ ہفتے ۱۳ ستمبر سے ۲۷ ستمبر تك ۲۶۴ دينی كتابوں كی اشاعت میں سے ۲۰۲ نئی تاليف اور ۶۲ ترجمہ ہیں۔ اس ہفتے میں ۱۰۴ كتابوں كی پہلی اشاعت اور ۱۶۰ كتابوں كی دوسری تيسری اشاعت ہے۔ "سميع" پبليشرز كی كوششوں سے چھپنے والی كتاب " مہمانی خدا" كی چھٹی اشاعت ہے جو ۵۰۰۰ نسخوں پر مشتمل ہے۔ اور یہ ملك كی سستی ترين كتاب قرار دی گئی ہے۔
300894