فلسطين میں حزب اللہ بٹالين كی تاسيس

IQNA

فلسطين میں حزب اللہ بٹالين كی تاسيس

12:08 - October 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1695114
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی حزب اللہ بٹالين نے ۴ اكتوبر كو ايك بيانیہ صادر كر كےسركای طورپر فلسطين میں ايك نئی اسلامی تحريك كےعنوان سے اپنےوجود كا اعلان كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےاماراتی روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس بٹالين كی تاسيس كا مقصد پوری سرزمين فلسطين میں پرچم اسلام كو بلند ركھنے كی خاطر اسلام كے دشمنوں كے مقابلے میں استقامت اور راہ خدا میں تفكر جہاد كو مضبوط اور قوی كرنا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ جہاد ايك الہی اور شرعی فريضہ ہے جس كا سرچشمہ خدا كی عادلانہ شريعت اور اسلامی اعتقادی ابحاث ہیں اور تمام آسمانی ادياں اور انسانی قوانين اس الہی فريضه پر ايمان ركھتے ہیں۔ فلسطين كی حزب اللہ بٹالين نےجہاد كو غاصب اسرائيل كےاقدامات كے مقابلے میں ايك ردعمل قرار ديا اور اعلان كيا كہ فلسطين كے مختلف اداروں كے افراد اس بٹالين كے اراكين ہیں اور فقط اسلام اور راہ خدا میں جہاد اور استقامت كے عشق كی وجہ سے ہم اكھٹے ہوئے ہیں۔
303155

نظرات بینندگان
captcha