لندن میں پہلی صدی ہجری سے متعلق قرآنی نسخے كی سيل

IQNA

لندن میں پہلی صدی ہجری سے متعلق قرآنی نسخے كی سيل

12:30 - October 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1695147
بين الاقوامی گروپ: پہلی صدی ہجری سے مربوط قرآن كے ناياب نسخے كی ۸ اكتوبر بروز بدھ كو لندن میں سيل لگائی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے نيوز ايجنسی" DNA India " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چمڑے پر خط حجازی میں تحرير شدہ اس ناياب قرآنی نسخے كی ابتدائی قيمت تقريبا ۹۰۰ ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔ "سازبی " نامی سيل كےايك عہديدار " ميثلی پرك" كے قول كےمطابق كہ اس بات كے پيش نظر كہ یہ نسخہ اس دور میںلكھا گيا ہے جو پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے نزديك كا زمانہ ہے اور تاريخ كی تحقيق كے لحاظ سے نگارش قرآن كی بہت زيادہ اہميت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پہلی صدی ہجری سےمربوط قديمی نسخوں كی بہت كم تعداد باقی بچی ہے اسی لیے یہ مسئلہ بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔ خط حجازی ، خطوط عربی كا ايك مجموعہ ہے جو ظہور اسلام كےوقت حجاز كےعلاقے میں رائج تھا۔
302995

نظرات بینندگان
captcha