بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے گناباد میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گناباد میں ادارہ تبليغات كےانچارج حجة الاسلام " عباس علی فاطمی" نے كہا كہ یہ قرآنی نسخے شہری اور دیہی آبادی میں تلاوت قرآنی كی ترويج كےلیے تقسيم كئے گئے ہیں ۔انھوں نے مزيد كہا كہ گناباد كی دیہی آبادی كی مساجد اور شہری آبادی كی ۲۰ مساجد میں نماز مغرب و عشاء كےبعد " تلاوت نور" كےپروگرام ہور ہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ہر روز قرآن مجيد كےايك صفحے كی تلاوت كی جاتی ہے۔ اور گزشتہ ۲ سالوں میں نمازيوں نے تلاوت نور پروگرام كو بہت پسند كيا ہے۔
308924