مالديپ میں " ڈيوهى" زبان ‏میں قرآنى ترجمہ كى تقسيم

IQNA

مالديپ میں " ڈيوهى" زبان ‏میں قرآنى ترجمہ كى تقسيم

10:44 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700102
بين الاقوامی گروپ: مالديپ كے ادارہ " فوف امون آٹول"نے مالديپ كی سركاری زبان ڈيوھی میں قرآن كے ترجمہ كو تقسيم كرنا شروع كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " مادھو" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ قرآن كے اس ترجمہ كی تقسيم ۲۶ ستمبر ۲۰۰۸ سے مالديپ كےصدر مملكت مامون عبدالقيوم كے ہاتھ سے شروع كی گئی تھی ليكن ترجمہ میں موجود كچھ غلطيوں كی بنا پر اسے روك ديا گيا تھا۔ جسے اب دوبارہ شروع كر ديا گيا ہے۔ قرآن كے اس ترجمہ كے نسخہ جات اسلامی سنٹروں اور مسلمان خاندانوں میں تقسيم كیے جائیں گے۔ ڈيوھی زبان مالديپ كی سركاری زبان ہے اور تقريبا تين لاكھ افراد دنيا میں اسی زبان میں تكلم كرتے ہیں۔
308742

نظرات بینندگان
captcha