بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حج سائٹ نےالوطن كےحوالے سے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے عدالتی مشير شيخ عبدالحسين عبيكان نے خانہ خدا كے پردہ سے متبرك ہونے كو بدعت قرار ديتے ہوئے اسےحرام قرار ديا ہے۔ مكہ مكرمہ میں خانہ كعبہ كا پردہ تيار كرنے والے كارخانہ كے سربراہ زياد محی الدين خوجہ نے كہا ہے كہ خانہ خدا كےپردہ كو فروخت كرنا ممكن نہیں ہے اور ہم نے اسے فروخت كرنے سے خبردار كيا ہوا ہے ليكن حالیہ ايام میں سعودی كے ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی ہے كہ اس ملك كےايك شہری نےخانہ خدا كے پردہ كا ايك ٹكڑا جس كا طول ۹۵ سينٹی میٹر اور عرض ۴۵ سينٹی میٹر تھا بيس ہزار ريال (تقريبا پانچ ہزار تين سو ڈالر ) میں فروخت كر ديا۔
309125