بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوریہ كے نامور محقق اور دنيائے اسلام كے عظيم دانشور " شيخ مصطفی الزرقا" نے یہ كتاب تحرير كی ہے۔ قطر كی وزارت اوقاف میں علمی و تحقيقی ڈيپارٹمنٹ كے انچارج '' شيخ احمد بن محمد بن غانم آل ثانی" نے اس كتاب كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت پر لكھی گئی یہ تحقيقی كتاب ۱۰ ہزار نسخوں كی تعداد میں شائع كی گئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مغربی ممالك كی طرف سےپيغمبر اسلام (ص) كی توہين كے جواب میں یہ كتاب شائع كی گئی ہے۔ شيخ احمد بن محمد بن غانم آل ثانی نے وضاحت كی كہ قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی طرف سےمختلف زبانوں میں اس كتاب كا ترجمہ كرايا جائے گا تاكہ پوری دنيا كےمحققين اس كتاب كے مطالب سے استفادہ كر سكیں۔ ياد رہے كہ كتاب " عظمت محمد (ص)" عربی زبان میں تحرير كی گئی ہے۔ اور حال ہی میں قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اسے شائع كيا ہے۔
311115