بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " الراصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " المطيری" نے اس فتوے میں دعوی كيا ہے كہ اگر شيعوں كو زمين يا گھر بيچا جائے تو وہ ايك مركز بنا كر اسلام كی نابودی كے درپے ہو جائیں گے۔ اس نے یہ فتوی شيعوں كو زمين يا گھر فروخت كرنے كے متعلق ايك سوال كےجواب میں ديا ہے اس نےاس فتوے میں عجيب وغريب قسم كا استدلال كرتے ہوئے كہا كہ اگر شيعوں كو زمين يا گھر فروخت كيا جائے تو وہ اس كےذريعہ مذہب تشيع كی ترويج كریں گے۔ المطيری نے سعودی عرب كے تاجروں كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شيعوں كو زمين فروخت كرنےكے ناگوار نتائج برآمد ہوں گے۔ اور اس اقدام سے مسلمانوں كے عقائد خراب ہوں گے۔ البتہ سعودی عرب كےعلماء نے المطيری كے اس فتوے كی مخالفت كی ہے اور كہا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ كو یہ حق حاصل ہے كہ وہ جہاں كہیں چاہیں زمين خريد كرسكتے ہیں اور كسی كو حق حاصل نہیں ہے كہ وہ سعودی عرب كے شيعوں كو اس حق سے محروم كرے۔
311028