بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے روزنامہ " الانوار" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو لبنان كے صدر نے پاپ " بنڈيكٹ" كےايلچی سے ملاقات میں كہا ہے كہ آئندہ ہفتے كے وسط میں وہ پاپ بنڈيكٹ سے ملاقات كریں گے۔ انھوں نے اس ملاقات میں یہ عندیہ بھی ديا كہ وہ سعودی عرب كے بادشاہ '' ملك عبداللہ بن عبدالعزيز" كی دعوت پر نيويارك میں منعقد ہونے والی اديان كے درميان مكالمے كے موضوع پر كانفرنس میں بھی شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ كانفرنس ۱۱ نومبر ۲۰۰۸ء كو نيويارك میں منعقد ہو گی۔
311580