بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قرآن ریڈيو كے پروڈيوسر محمد حسين زادہ نے اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كی افتتاحیہ تقريب سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ انقلاب ايران كی تيسویں سالگرہ كےموقع پر ہم قرآن ریڈيو كی وحدت پر ہمیں زيادہ كام كرنا ہوگا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ریڈيو قعرآن كی تاسيس ہوئے ۲۵ سال كا عرصہ گزرچكا ہے ہے اور اب ہم دوسرے ۲۵ سالہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم تمام قعرآن دوستوں اور ہم خيال افراد كو تعاون كی دعوت ديتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران قرآنی ریڈيو كی بات ايك محوری كردار ادا كر رہا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں كہ اسكے ذريعہ ہم پوری دنيا تك قرآنی پيغام پہنچا سكیں۔ انھوں نے كہا كہ ابھی تك ۲۳۵ قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی شناخت كی گئی ہے۔ جن میں سے ۷۰ فی صد ریڈيو قرآنی مباحث اور ۳۵ ریڈيو صرف تلاوت قرآنی نشر كرتے ہیں۔
312893