يمن میں ملكی سطح پرقرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز

IQNA

يمن میں ملكی سطح پرقرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز

13:27 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706649
بين الاقوامی گروپ: يمن میں حفظ قرآن كے " معاذ" نامی ۹ویں قرآنی مقابلوں كا آغاز اس ملك كے شہر " تعز" میں آج سے ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی " سبا" نے لكھا ہے كہ ان مقابلوں كی ميزبان كمیٹی كےسربراہ '' عبدالملك داود" نے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا انعقاد يمن كی " معاذ" نامی انجمن قرآن و سنت كے تعاون سے كيا جا رہا ہے۔ جس میں ۱۲۸ مرد اور خواتين حفاظ شريك ہوں گے۔ انھوں نے كہا قرآن كريم كےیہ مقابلے تين حصوںپر مشتمل ہوں گے۔ (۱) كامل قرآن كےحفاظ (۲) ۲۰ پاروں كے حفاظ(۳) ۱۰ پاروں كے حفاظ ، اور يمن كے ۱۵ صوبوں میں سے ۲۸ قرآن سنٹرز حصہ لیں گے۔ عبدالملك دوود نے ان قرآنی مقابلوں كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں سے جوانوں میں حفظ قرآن ، طلباء كی علمی سرگرميوں میں ترقی اورقرآنی سرگرميوں كو ہماہنگ كرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مقابلے ايك ہفتہ تك جاری رہیں گے اور ان میں پہلی بار خواتين بھی حصہ لےرہی ہیں۔
316991
نظرات بینندگان
captcha