كتاب شناخت قرآن كی اشاعت

IQNA

كتاب شناخت قرآن كی اشاعت

11:08 - December 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1714523
فكرو نظر گروپ: " امن اللہ طاہران" كی كتاب " شناخت قرآن " كو " مدحت " پبلشرز نے شائع كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب دوابواب پر مشتمل ہے۔ پہلےباب كا عنوان ہے " تفسير الميزان كی روشنی میں قرآن شناسی" اور اس باب میں قرآن مجيد كی خصوصيات ، قرآن مجيد كا تحريف سےسالم ہونا اورسورہ دخان كی پہلی آٹھ آيات كے متعلق بحث كی گئی ہے جبكہ اس كتاب كے دوسرے باب كا عنوان ہے قرآن مجيد كے بعض معانی اور مفاہيم كا عملی جائزہ اس كتاب كےمقدمے میں ذكر كيا گيا ہے كہ قرآن مجيد میں سابقہ تمام شرائع اور ايك لاكھ چوبيس ہزار انبيا كی تعليمات موجود ہیں اور قرآن مجيد تمام بشری علوم و فنون كا سرچشمہ ہے اور آج كا انسان صرف قرآن مجيد كے سائے میں زندگی بسر كر كے اپنی تمام خواہشات كی تكميل كر سكتا ہے۔ كتاب شناخت قرآن ۲۳۲ صفحات پر مشتمل ہے اور حال ہی میں اسے مدحت پبلشرز نے شائع كرنے كی سعادت حاصل كی ہے۔
325250

نظرات بینندگان
captcha