قاہرہ: دنيائے اسلام كی خدمت كےلیے oic كے كردار پر گفتگو

IQNA

قاہرہ: دنيائے اسلام كی خدمت كےلیے oic كے كردار پر گفتگو

12:13 - December 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1714995
بين الاقوامی گروپ: دنياكے مختلف ممالك میںمسلمانوں اور اسلامی مسائل كی خدمت كے لیے oic كےكردار پر گفتگو كے لیے oicكے جنرل سيكرٹری " اكمل الدين احسان اوغلو" اور مصری پارليمنٹ كے خارجہ تعلقات كميشن كے اعضا بھی شريك ہوئے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ " احسان اوغلو" نے اس ملاقات میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ oic اسلامی ممالك میں حقوق كونسل كی تاسيس كرے گی۔ انھوں نے كہا كہ دنيائے اسلام میں غربت كے خاتمہ كے لیے ايك پروگرام مرتب كيا گيا ہے جس میں مسلمان مہاجرين كے حالات اور يورپ میں اسلام كے خلاف اٹھنے والے مسائل سے مقابلے كے لیے سنٹر كا قيام عمل میں لايا جائے گا۔ احسان اوغلو نے كہا كہ آئندہ سال مختلف اسلامی مذاہب كےپيروكاروں كے نمائندگان اور رہنماوں كی شركت سے عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا جس كا مقصد مختلف مذاہب اسلامی كے پيروكاروں كے درميان باہمی تعلقات اور مساوات میں اضافے پر تبصرہ ہو گا۔ انھوں نے اسلامی ممالك كی مشكلات اور چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے بالخصوص مقدسات اسلامی كی توہين كا راستہ روكنے كےلیے كہا كہ ہم يورپ سے اقدام متقابل كی بنا پر گفتگو كے خواہاں ہیں جس سے مختلف اديان اور تہذيبوں كے پيروكاروں كے درميان اچھے تعلقات استوار ہو سكیں۔
326967
نظرات بینندگان
captcha