بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ " احسان اوغلو" نے اس ملاقات میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ oic اسلامی ممالك میں حقوق كونسل كی تاسيس كرے گی۔ انھوں نے كہا كہ دنيائے اسلام میں غربت كے خاتمہ كے لیے ايك پروگرام مرتب كيا گيا ہے جس میں مسلمان مہاجرين كے حالات اور يورپ میں اسلام كے خلاف اٹھنے والے مسائل سے مقابلے كے لیے سنٹر كا قيام عمل میں لايا جائے گا۔ احسان اوغلو نے كہا كہ آئندہ سال مختلف اسلامی مذاہب كےپيروكاروں كے نمائندگان اور رہنماوں كی شركت سے عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا جس كا مقصد مختلف مذاہب اسلامی كے پيروكاروں كے درميان باہمی تعلقات اور مساوات میں اضافے پر تبصرہ ہو گا۔ انھوں نے اسلامی ممالك كی مشكلات اور چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے بالخصوص مقدسات اسلامی كی توہين كا راستہ روكنے كےلیے كہا كہ ہم يورپ سے اقدام متقابل كی بنا پر گفتگو كے خواہاں ہیں جس سے مختلف اديان اور تہذيبوں كے پيروكاروں كے درميان اچھے تعلقات استوار ہو سكیں۔
326967