گيلان میں شيعہ وسنی علماء كی مشتركہ نشست

IQNA

گيلان میں شيعہ وسنی علماء كی مشتركہ نشست

12:41 - December 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1715512
اجتماعی وسماجی گروپ:مغربی ضلع گيلان كے شيعہ و سنی علما ء كی ايك مشتركہ نشست كا انعقاد كيا گيا ہے اس سلسلے كی تيسری نشست ۲۹ نومبر كو منعقد ہو گی جس كا مقصد تقريب مذاہب اسلامی كےمبانی و طريقہ كار كی تحقيق كرنا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےادارہ تبليغات اسلامی كے عمومی روابط سے نقل كيا ہے اس نشست میں پيش كیے جانے والے مقالوں كا موضوع" وحدت قرآن كی نگاہ میں " وحدت احاديث و سنت میں ، عوامل قربت كی تحقيق اور مسلمانوں كے درميان ہر ايك كا كردار ، مسلمان ملتوں كی بيداری میں اسلامی انقلاب كا كردار وغيرہ شامل ہیں۔ یہ مشتركہ نشست ۲۹ نومبر كو ضلع گيلان میں ادارہ فرہنگ و ارشاد اسلامی كے كانفرنس ہال میں ہو گی۔ ياد رہے كہ اس طرح كے ۱۳ اجلاس ملك كےمختلف اضلاع میں منعقد كیے جائیں گے۔
326258
نظرات بینندگان
captcha